۔ لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری)انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی ہسپتال کے بجٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کے بجٹ میں بھی ایک روپیہ نہیں بڑھایا گیا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے پچھلے سال والا ہی بجٹ رکھا گیا ہے نشتر ہسپتال ملتان کی بجٹ میں کمی کی گئی ہے جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ۔انہوں نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے انفراسٹرکچر میں گھپلہ زیادہ ہوتا ہے ۔پولیس کے بجٹ میں کمی کر لیں انفراسٹرکچر کے بجٹ میں کمی کر لیں۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ پڑھ دیا تب انکو خامیوں کا پتا چلا یہ 26 ویں ترمیم جیسی کالی ترامیم لے کر آرہے ہیں ۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے اسے بند کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی آئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب تقریر کریں گی تو ہم گونگوں کی طرح نہیں بیٹھیں گے اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج حق ہے، احتجاج ہوگا
متعلقہ

مرغی گوشت پر ٹیکس غیرمنصفانہ، فوری واپس لیا جائے: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالباسط نے مرغی کے گوشت پر لگائے گئے ٹیکس اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ "جس ملک میں 40 فیصد بچے غذائی قلت…

کے پی حکومت گرانےکے کسی عمل میں شریک نہیں ہونگے: اے این پی کا اعلان
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ…

مخفف پیغام نے امریکی طیارے کو ہنگامی طور پر اترنے پر مجبور کر دیا۔امریکہ
امریکا میں ایک طیارے کو اُس وقت ہنگامی طور پر اترنا پڑا جب ایک خاتون مسافر نے طیارے میں "بم” کی موجودگی کی اطلاع دی۔ یہ دراصل ایک اور مسافر کے موبائل فون پر موصول ہونے والے تین حرفی پیغام کی غلط تشریح تھی۔ یہ واقعہ "امریکن ایئرلائنز”…

نیویارک دفتر میں فائرنگ: حملہ آور ہلاک، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات
نیویارک سٹی کے ایک دفتر میں فائرنگ کے واقعے نے شہر کو لرزا کر رکھ دیا، جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد ہلاک ہو چکا ہے، تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی سرکاری طور پر…

حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے کردیے
اسلام آباد: (محمد سلیم سے)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو…
روہنگیا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری روکی جائے: ایمنسٹی کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے روہنگا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کو روکا جائے۔انہیں پناہ گزینوں کے طور پر تسلیم کرنا چاہئے اور ان کا احترام کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنا چاہئے جس کے وہ بین الاقوامی…