۔لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری) انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی ہسپتال کے بجٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کے بجٹ میں بھی ایک روپیہ نہیں بڑھایا گیا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے پچھلے سال والا ہی بجٹ رکھا گیا ہے نشتر ہسپتال ملتان کی بجٹ میں کمی کی گئی ہے جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ۔انہوں نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے انفراسٹرکچر میں گھپلہ زیادہ ہوتا ہے ۔پولیس کے بجٹ میں کمی کر لیں انفراسٹرکچر کے بجٹ میں کمی کر لیں۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ پڑھ دیا تب انکو خامیوں کا پتا چلا یہ 26 ویں ترمیم جیسی کالی ترامیم لے کر آرہے ہیں ۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے اسے بند کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی آئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب تقریر کریں گی تو ہم گونگوں کی طرح نہیں بیٹھیں گے اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج حق ہے، احتجاج ہوگا
متعلقہ

تحریک لبیک پاکستان کا غیر قانونی کمیشن کے قیام پر سخت ردعمل .
اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (TLP) نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بنائے گئے کمیشن کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان TLP کے مطابق یہ فیصلہ آئین و قانون کے سراسر منافی ہے اور ملک میں انتشار اور…

پختونخوا کے عوام کی اکثریت احتجاج کے خلاف، وفاق سے تعاون کی حمایت: گیلپ سروے
اسلام آباد: (اسٹاف رپورٹر)گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی اکثریت صوبے میں دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے نالاں ہے اور وفاق کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتی ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق 53 فیصد…

سعودی بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
اسلام آباد: (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) سعودی عرب کی رائل نیول فورسز کے چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹر، اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ہوئی۔نیول ہیڈکوارٹر…

چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو ’ساڑھے 65 لاکھ‘ کے قرض سے چھٹکارہ دلوا دیا
مجھے ہمیشہ پیسے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا رہا میں قرض میں ڈوب چکی تھی کہ ‘آے آئی’ نے دنیا ہی بدل دی جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا کے مختلف شعبوں میں انقلاب لا رہی ہے، وہیں امریکہ کی ایک 35 سالہ خاتون جینیفر…

ایف وَن‘‘ لندن پریمیر میں بریڈ پٹ اور ٹام کروز ساتھ نظر آئے.
بریڈ پٹ ’’انٹرویو وتھ دی ویمپائر‘‘ کے اپنے ساتھی اداکار ٹام کروز سے ۲۱؍ سال بعد لندن میں فلم ’’ایف ون‘‘کے پریمیر میں ملے۔بریڈ پٹ نے خوشی سے پھولے نہ سنبھالتے ہوئے ٹام کروز کو گلےلگا لیا۔ اداکار بریڈ پٹ ’’انٹرویو وتھ دی ویمپائر‘‘ کے اپنے ساتھی ادکار…

پارلیمنٹیرینز، جرنیلوں، ججز اور بیوروکریٹس کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب — ثناء اللہ مستی خیل کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں
اسلام آباد محمد سلیم سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ خان مستی خیل نے ایک اہم مطالبہ اٹھایا ہے، جس میں انہوں نے پارلیمنٹیرینز، فوجی افسران، 22 گریڈ کے سول آفیسرز اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور…