لا ہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری)انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی ہسپتال کے بجٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کے بجٹ میں بھی ایک روپیہ نہیں بڑھایا گیا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے پچھلے سال والا ہی بجٹ رکھا گیا ہے نشتر ہسپتال ملتان کی بجٹ میں کمی کی گئی ہے جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ۔انہوں نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے انفراسٹرکچر میں گھپلہ زیادہ ہوتا ہے ۔پولیس کے بجٹ میں کمی کر لیں انفراسٹرکچر کے بجٹ میں کمی کر لیں۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ پڑھ دیا تب انکو خامیوں کا پتا چلا یہ 26 ویں ترمیم جیسی کالی ترامیم لے کر آرہے ہیں ۔ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے اسے بند کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی آئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب تقریر کریں گی تو ہم گونگوں کی طرح نہیں بیٹھیں گے اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج حق ہے، احتجاج ہوگا
متعلقہ
پنجاب کا 26-2025ء کیلئے5335 ارب روپے کا بجٹ پیش، اپوزیشن کا احتجاج
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ…
ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی نعش ملی ہے
ماڈل و ادکارہ حمیرا اصغر نے ’ احسان فراموش’ اور ’ گرو ’ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی تھیں۔ مزید فوج کا سیاست سے لاتعلقی کا دوٹوک اعلان – ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم…

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکیہ میں دفاعی میلے میں شرکت
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے (IDEF-2025) میں شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان میں ترکیہ کے وزیر…
جرمنی کے وزیر خزانہ کا سخت پیغام: یورپی یونین امریکی ٹیرف میں اضافے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار رہے
جرمنی کے وزیر خزانہ لارس کلنگبیل نے واضح کیا ہے کہ یورپی یونین کو امریکہ کی جانب سے ممکنہ تجارتی پابندیوں یا ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے ہر صورت تیار رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو…

مائیکروسافٹ نے 25 سال بعد باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنی فزیکل آپریشنز بند کر دی ہیں۔
بندش، جس کی خاموشی سے ملازمین کی طرف سے تصدیق کی گئی، ملک میں اس کے رابطہ اور فیلڈ دفاتر کے مکمل طور پر ختم ہونے کی نشاندہی کرتی ہے—جو جون 2000 میں شروع ہونے والی موجودگی کو ختم کرتی ہے مزید ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان…

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کو 18 جولائی کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا
(انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب، فرزانہ چوہدری سے)ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی جانب سے دیے گئے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی…