اسلام آباد (بیورو رپورٹ علی حسنیں سے) پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کو تھر میں پانی کے مؤثر استعمال پر ’الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ‘ (اے ڈبلیو ایس) گولڈ سرٹیفکیشن حاصل ہوا ہے۔ ’اے ڈبلیو ایس‘ 2009 میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا، ’اے ڈبلیو ایس‘ فریم ورک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، ’اے ڈبلیو ایس‘ سرٹیفکیشن اداروں کے ذمے دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ دنیا میں پہلی بار کسی بھی کان کنی کمپنی کا ’اے ڈبلیو ایس‘ گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاکستان کی نئی تاریخ بن گئی ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کا جدید واٹر مینجمنٹ ماڈل عالمی سطح پر پائیداری کی مثال بن گیا ہے۔ تھر میں زرعی پروگرام اور مقامی آبادی کیلئے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کئے گئے۔ تھرکول منصوبے میں 23 جدید پلانٹس سے پانی کی فراہمی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل بن گئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی کان کنی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ

"پہلگام حملے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، حملہ آور بھارتی شہری تھے” — پی چدمبرم
بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ چدمبرم کے مطابق، حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے…

یمن سے اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ نشانہ
تل ابیب / صنعا (بین الاقوامی ذرائع) — یمن میں حوثی تحریک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جمعہ کی شب اسرائیل کے سب سے بڑے ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ پر ایک ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے، جسے "فلسطین 2” کا نام دیا گیا…

راہول گاندھی کا الیکشن کمیشن پر سنگین الزام: "کرناٹک میں ووٹوں کی خوفناک چوری پکڑی ہے”
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں انتخابات کے دوران ووٹوں کی "خوفناک چوری” ہوئی ہے، جسے کانگریس پارٹی نے بے نقاب کر دیا ہے۔راہل گاندھی…

اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب، ڈورتھی شیا سلامتی کونسل کو خط…
واشنگٹن نے ایران میں بم باری کا جواز پیش کر دیا اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب ڈورتھی شیا نے لکھا "ریاست ہائے متحدہ اب بھی ایرانی حکومت کے ساتھ کسی معاہدے کے حصول کے لیے پُرعزم ہے” امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل…

صدر آصف علی زرداری کی پاکستان اور آسٹریا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً تجارت، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ ایوانِ صدر میں پاکستان میں آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر محترمہ آندریا وِکے کی…

جعلسازی کا گھناؤنا کاروبار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کامیاب چھاپہ
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انس علی سے) — پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نشتر ٹاؤن لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والا غیرقانونی یونٹ بے نقاب کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویجیلنس رپورٹ پر کارروائی…