اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے میانمار کی فوجی جنتا کے منصوبہ بند انتخابات کو’’ `سراب‘‘ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ تمام ممالککیلئے ضروری ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کو مسترد کریں اور فوجی جنتا کو اس دھوکے سے بری ہونے کی کوشش کرنے کی اجازت نہ دیں۔اقوام متحدہ کے میانمار میں انسانی حقوق کے حالات کے خصوصی نمائندے نے دسمبر ۲۰۲۵ءتا جنوری ۲۰۲۶ءمیں ملک کے منصوبہ بند انتخابات کو ’’سراب‘‘ قرار دے دیا ہے۔ ٹام اینڈریوز نے بدھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی۵۹؍ویں اجلاس میں میانمار پر اپ ڈیٹ سے قبل کہا کہ ’’وہ (فوجی جنتا) انتخابی مشق کا ایک ایسا ’’سراب‘‘ تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک قانونی عوامی حکومت کو جنم دے گا۔‘‘واضح رہے کہ میانمار کی فوجی جنتانے ۲۰۲۱ءکی بغاوت میں آنگ سان سو چی کی حکومت کومعطل کرکے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، اور اس کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ

جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
اسلام آباد:یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو پاکستان اور امریکا کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ میں مثالی خدمات پر نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد…

قطر پر ایرانی حملہ: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی مذمت
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر پر ایرانی حملے کی مذمت کردی۔ سعودی عرب نے قطر پر ایران کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا حملہ قطر کی خودمختاری اور سالمیت سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ متحدہ…
ایران: اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق
ایرانی کراٹے فیڈریشن نے ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق کردی تہران: ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرا_ئیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئیں۔ ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل…

ایرانی صدر پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کا انکشاف
گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک سنگین واقعے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 16 جون کو تہران میں واقع سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل…

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قصور میں ”سُتھرا پنجاب” کے ورکرز کو انعامی چیکس اور خراجِ تحسین
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ”سُتھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے شاندار انتظامات پر قصور کے محنتی ورکرز کو انعامی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں…
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
محکمہ ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کردیا دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے 18 جون کو کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس سے قبل لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی…