کراچی (نمائندہ خصوصی پاکستان)تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آنے کے بعد ناکام واپس لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی کے بعد اب تیونس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی سندہ ایاری کی کراچی میں محبت کی ایک اور افسوسناک داستان سامنے آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ سندہ ایاری تیونس کے دارالحکومت کی رہائشی ہے جس نے حال ہی میں کراچی کے ویمن تھانے میں پہنچ کر مدد طلب کی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری سے تعلق رکھنے والے محمد عامر سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی اور اسی محبت کو حقیقت میں کا روپ دینے کے لیے اس نے 28 نومبر 2024ء کو پاکستان کا ویزہ حاصل کیا اور کراچی پہنچ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ پر عامر اور اس کے اہل خانہ نے خاتون کا استقبال کیا اور اگلے ہی دن ایک مختصر تقریب میں دونوں کا نکاح کر دیا گیا، ان کا نکاح 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں رجسٹرڈ ہوا، شروع کے دنوں میں شادی خوشگوار رہی تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور معمولی جھگڑے بڑھتے ہوئے سنگین ہوئے تو عامر نے سے طلاق دے کر رشتہ ختم کردیابتایا جارہا ہے کہ متاثرہ خاتون سندہ اب اپنے وطن واپس جانے کی خواہشمند ہے لیکن اس کا پاکستان کا ویزہ 18 فروری کو ختم ہو گیا تھا ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ تیونس واپس نہیں جا سکتی، ویزہ کی تجدید کے اخراجات 400 امریکی ڈالر اور ہوائی ٹکٹ کی قیمت تقریباً سوا 2 لاکھ روپے ہے جو اس کے لیے ناقابل برداشت ہیں، لڑکی کی جانب سے عامر کے خلاف کسی بدسلوکی کی شکایت نہیں کی گئی تاہم پولیس نے عامر کو تھانے طلب کیا تو اس نے طلاق دینے کی تصدیق کی اور چلا گیا جس کے بعد اس نے موبائل فون بند کردیا، پولیس نے اسے خاتون کو عارضی پناہ دے دی ہے۔

متعلقہ

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت: وزیر تعلیم
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا (PECA) کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت…
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے مذمتی قرارداد پیش کی۔
پاکستان لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری کے زیر قیادت جس میں تمام عہدیداران صدر، نائب صدور، سیکرٹری اور ممبران نے ایک مذمتی قرارداد پیش کی اسرائیل کے خلاف۔ صدر نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ مسلم اُمہ کو…

پاسپورٹ کی دوڑ میں پاکستان پیچھے رہ گیا… ایشیا کے تین ملک دنیا پر چھا گئے!
ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی تا دسمبر 2025 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں ایشیا کے تین ممالک نے سبقت حاصل کی ہے۔ سنگاپور ایک بار پھر پہلے نمبر پر براجمان ہے، جس کے شہری 193 ممالک…

"بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی قیامت تک حکومت نہیں بنا سکتی” — بی این پی رہنما گیشوار چندرا رائے کا سخت ردعمل
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سینئر رہنما گیشوار چندرا رائے نے جماعت اسلامی کے حالیہ انتخابی جلسے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ: "بڑے جلسے کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جماعت اسلامی قیامت تک بھی حکومت نہیں بنا سکتی۔”یہ بیان جماعت اسلامی کے پہلے…

ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خراجِ تحسین
پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک اور قدم کے طور پر ندا صالح نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ندا صالح کو چھ ماہ کی ٹیکنیکل اور پروفیشنل تربیت دی گئی، جس کے بعد…

سوات میں سیلاب نہیں، قتل عام ہوا، ایمل ولی خان کا صوبائی حکومت پر سنگین الزامات
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے سوات میں حالیہ تباہی کو "حادثہ” قرار دینے کے بجائے "قتل” قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت (NDMA) کی جانب سے پیشگی الرٹ کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے…