ممبئی بھارتی اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد نے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہےواضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں کانٹا لگا گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

متعلقہ

پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کر لیا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ علی حسنیں سے) پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ…

امریکی کانگریس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سماعت، سیاسی آزادیوں پر تشویش کا اظہار
واشنگٹن ڈی سی – امریکی کانگریس کے ٹام لانتوس ہیومن رائٹس کمیشن نے پاکستان میں جاری سیاسی دباؤ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافتی آزادیوں پر سماعت کی، جس میں متعدد عالمی ماہرین، سابق پاکستانی حکومتی عہدیداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ ،سماعت کا…

یورو 2025: جرمنی نے فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
برلن: (اسپورٹس ڈیسک)یورو 2025 کے سنسنی خیز مقابلے میں جرمنی نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں ان کا مقابلہ اب اسپین سے ہوگا۔جرمن ٹیم نے یہ کامیابی 10 کھلاڑیوں کے ساتھ 100 منٹ سے زائد…

صدرِ مملکت کی جانب سے سعودی نیول چیف کو نشانِ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز
اسلام آباد – صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری تعاون کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔یہ اعلیٰ عسکری اعزاز ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک خصوصی…

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ـ
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور…

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہوں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور سزا کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 اگست سے "پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا…