لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری سے)پاکستانی شوبز شخصیات نے دریائے سوات میں مدد کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے اندوہناک واقعہ غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اس سانحے پر گہرے دکھ میں مبتلا ہوں اور متاثرہ تمام افراد کے لیے دل سے دعا گو ہوں، ہمیں اس ملک میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بارش کے اثرات کو قابو میں رکھ سکے۔پاکستانی اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوال اٹھایا کہ جب کرکٹ گراؤنڈ سکھانے ہوتے ہیں، تب تو ہیلی کاپٹرز فوراً آ جاتے ہیں، ان 18 زندہ انسانوں کے لیے کوئی پرواز کیوں نہ آئی اداکارہ ماہرہ خان نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا ہے، ہم کس سمت جا رہے ہیں؟ یہ سب کیسے ہو سکتا ہے اور ہم بس تماشائی بنے بیٹھے رہتے ہیں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔زارا نور عباس نے بھی واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ ہماری ریاست کب جاگے گی یہ ٹیکس دینے والے شہری تھے، سیر پر گئے تھے، جنازے لے کر واپس آئے۔اداکار نعمان اعجاز نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سہولتیں تھیں، مگر صرف خاصوں کے لیے، ایک خاندان مدد کو بلاتا رہا، تباہ حال ملک۔اداکارہ حرا مانی نے لکھا کہ ایک دریا جو کبھی امن کے گیت گاتا تھا، آج غم سے گونج رہا ہے، پورے گاؤں بہہ گئے اور دنیا بے خبر رہی، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہےاداکارہ یشما گل نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، ویڈیو دیکھ کر اور ان کی بے بسی کا مشاہدہ کر کے ان کا دل واقعی ٹوٹ گیا ہے۔علی ظفر، ہمایوں سعید، فیصل قریشی اور احسن خان سمیت دیگر اداکاروں اور کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس سانحے پر دلی رنج کا اظہار کیااُن کا کہنا تھا کہ اگر وقت پر مدد پہنچتی تو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا تھا۔

متعلقہ

سندھ طاس معاہدہ: وزیراعظم کا ورلڈ بینک کی حمایت پر اظہار تشکر
اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات، خصوصاً معاہدے کی معطلی اور واہگہ بارڈر کی بندش، کی شدید مذمت کی۔ یہ صورتحال مقبوضہ کشمیر…
وزیراعظم شہباز شریف سے معروف پاکستانی کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) – وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے معروف پاکستانی ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے طلحہ احمد کے ڈیجیٹل پلیٹفارم پر تخلیق کردہ مثبت اور بامقصد مواد کی تعریف کی اور…

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی
اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہوگی جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں…

خبر: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل
لاہور: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق، عاصم بخاری کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہے تھے، تاہم بروقت…

ایس ایس پی فواد الدین ریاض قریشی کی ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی — آئی جی پنجاب کی جانب سے مبارکباد
ایس ایس پی فواد الدین ریاض قریشی کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے باقاعدہ طور پر ڈی آئی جی رینک لگائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رینک لگانے کی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب…
امریکہ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا غیررسمی ملاقات میں صحافیوں سے دو ٹوک مکالمہ
واشنگٹن ڈی سی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ تاہم ان کے دورے کا اہم ترین اور غیر رسمی لمحہ اُس…