اسلام آباد (محمد سلیم سے)جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سنیارٹی کے تعین پر صدر مملکت نے فیصلہ جاری کر دیا، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنیارٹی فہرست جاری کی جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا گیا۔صدر مملکت نے تین ہائیکورٹ ججز کو مستقل طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کر دیا۔فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے، جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہوں گے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے آخری لمحے تک ایرانی فوج کے حملے جاری رہیں گئے، اسرائیل کو سزا کا عمل جار ی رہے گا۔،
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی…

فن کے سلطان، لیجنڈ اداکار سلطان راہی کا آج 87 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
24جون 1938ء میں پیدا ہونے والے سلطان راہی کو دنیا نے پاکستان کے کلنٹ ایسٹ وڈ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا ۔ 40 سال پر محیط اپنے کیریئر کے دوران سلطان راہی نے کم وبیش703 پنجابی اور 100 اردوفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور تقریباً 160…

لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے صنم جاوید…
ایران نے ردعمل دیا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا مزید لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

پانچ سالوں میں بلوچستان میں غیرت کے نام پر 212 افراد قتل ہوئے۔ عورت فاؤنڈیشن
کوئٹہ (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ ) عورت فاؤنڈیشن نے بلوچستان میں خواتین اور انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2019 سے 2024 کے دوران غیرت کے نام پر قتل کے 212 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار صوبے میں…

ایران: دہشت گردوں کا عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا، ججوں کے کمروں میں اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
زاہدان، ایران شمال مشرقی ایران کے حساس صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں دہشت گردوں نے ایک عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی…