پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران سے افغانوں کی واپسی میں بڑے پیمانے پر اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے جنہیں سنبھالنے میں ناکامی کے نتیجے میں افغانستان کے مزید غیرمستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال 20 مارچ کو ایرانی حکومت کی جانب سے افغانوں کو واپسی کا حکم دیے جانے کے بعد ۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار پناہ گزین ایران چھوڑ چکے ہیں جن میں ۳؍ لاکھ ۶۶؍ ہزار کو ملک بدر کیا گیا۔۲۶؍ جون کو ۳۶؍ ہزار ۱۰۰؍افغانوں نے ایران سے واپسی اختیار کی جو اس عرصہ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ ۱۳؍ جون کو ایران پر اسرائیل کے حملوں اور دونوں ممالک میں جنگ چھڑنے کے بعد بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین متواتر واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان میں ادارے کے نمائندے عرفات جمال نے دونوں ممالک کے سرحدی علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ واپس آنے والے افغان خاندان تھکے ماندے، بھوکے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں ایسے بھی ہیں جو ایران میں پیدا ہوئے اور اب پہلی مرتبہ افغانستان آئیں گے۔ خواتین اور لڑکیوں کو خاص طور پر تشویش لاحق ہے جنہیں یہ خدشہ ہے کہ افغانستان میں ان سے نقل و حرکت کی آزادی اور تعلیم و ملازمت جیسے بنیادی حقوق سلب کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہیگ، ہالینڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران نارتھ اٹلانٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل مارک روتے سے ملاقات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بہت اچھی ہے اور صحیح طریقے سے جاری ہے، ساتھ ہی انھوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی…

مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی جانب سے ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی قیادت کو مبارکباد
راولپنڈی / اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے اعلیٰ رہنماؤں نے راولپنڈی اسلام آباد کی ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ…

غزہ میں جنگ بندی کی اُمید مگر حملوں میں شدت
تل ابیب کی ظالمانہ کارروائی میں ۲۴؍ گھنٹوں میں ۱۳۸؍ افراد نے جام شہادت نوش کیا، جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے مثبت جواب کی امید غزہ میں ۶۰؍ دن کی جنگ بندی کی امیدوں کے بیچ تل ابیب نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں میں جمعہ کو اور…

نیتن یاہو کو لازماً اقتدار چھوڑنا ہوگا ، سابق وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اپوزیشن میں ہلچل میں اضافہ نظر آنے لگا ہے۔ سابق وزیراعظم نیفتالی بینیٹ نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران موجودی سیاسی صورتحال اور اسرائیل کو درپیش چیلنجوں کے پس منظر میں کہا ہے نیتن یاہو کو لازماً اقتدار چھوڑ…
بحری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اطالوی بحریہ کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔
کراچی: اطالوی بحریہ کا جہاز ITS ANTONIO MARCEGLIA تین روزہ خیرسگالی دورے پر کراچی پورٹ پہنچ گیا، یہ اطالوی بحریہ اور پاکستان نیوی کے درمیان دیرینہ بحری تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ جہاز کی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاک بحریہ…