محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا، محکمہ کے مطابق مانسون ۲۹؍ جون ۲۰۲۵ء تک پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اس کے جلد پہنچنے سے کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں جلد بوئی میں مدد ملے گی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق امسال مانسون اپنی آمد کی تاریخ سے قبل ہی پہنچ گیا، جس کے سبب کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں بونے میں مدد ملے گی۔ ۲۹؍ جون تک مانسون پورے ہندوستان تک پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ ہندوستان کی تقریباً ۴؍ ٹریلین کی معیشت میں مانسون ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔، کھیتوں کو سیراب کرنے اور زیر زمین پانی کے ذخائر (ایکوائفیرز) اور جھیلوں کو بھرنے کے لیے درکار پانی کاتقریباً ۷۰؍ فیصد حصہ بارش فراہم کرتی ہے۔ ہندوستان کی تقریباً نصف زرعی زمین، جہاں آبپاشی کا انتظام نہیں ہے، فصلوں کی نشوونما کے لیے سالانہ جون تا ستمبر کی انہی بارشوں پر منحصر ہے۔عام طور پر، بارش یکم جون کے قریب جنوب مغربی ساحلی ریاست کیرالا سے شروع ہوتی ہے اور شمال کی طرف بڑھتے ہوئے۸؍ جولائی تک پورے ملک کو ڈھانپ لیتی ہیں۔

متعلقہ

نئے سورج جیسے نظامِ شمسی کی پیدائش کی پہلی بار جھلک — ماہرین فلکیات کی بڑی کامیابی
بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم — جس میں امریکہ اور یورپ کے ماہرین شامل ہیں — نے پہلی بار ایک ایسے ستارے کے گرد نظامِ شمسی کی تشکیل کی تصاویر حاصل کی ہیں جو مستقبل میں سورج جیسا بن سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوجوان…

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل، 17 سالہ سدرہ کی قبر کشائی کا حکم
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی 17 سالہ لڑکی سدرہ کے کیس میں عدالت نے اس کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے۔ سول جج قمر عباس تارڑ نے پولیس کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے 28 جولائی کو قبر کشائی…
برطانیہ:مشہور پلاسٹک سرجن وکٹوریہ روز دوبارہ غزہ جانے کی خواہشمند
برطانیہ کی پلاسٹک سرجن وکٹوریہ روز، جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں غزہ کے اسپتالوں میں کام کیا ہے،ایک مرتبہ پھرغزہ جانے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے غزہ میں جنگی حالات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’غزہ کے حالات کیلئے لفظ ’’سنگین‘‘ استعمال کرنا ناکافی…
نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس آئیں گے
لندن:نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔نواز شریف نے دو ہفتے برطانیہ میں قیام کیا، دوران قیام نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ…

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: فیول بند ہونے سے انجن فیل، ایک پائلٹ نے دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا – ابتدائی رپورٹ
ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI‑171 کے تباہی کے پیچھے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، طیارے کے دونوں انجن اس وقت بند ہو گئے جب فیول کی فراہمی روک دی گئی تھی، اور حادثے کے لمحے ایک پائلٹ…

پنجاب میں ڈیجیٹل ماس ٹرانزٹ کا آغاز: میٹرو اور اورنج لائن میں ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے لیے ڈیجیٹل…