اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھےحکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کر رہا تھا جس سے نہ صرف مالی نقصان ہو رہا تھا بلکہ سکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو رہے تھے۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دھوکا دہی، جعلی کالز اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک کالز، آن لائن فراڈ یا ڈیجیٹل لین دین میں کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ادارے کو دیں تاکہ ایسے جرائم کو روکا جا سکے اور ڈیجیٹل سپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ

ظہران ممدانی نے نیویارک ڈیموکریٹک پرائمری میں ۱۲ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، ٹرمپ کے حملوں میں اضافہ
نتائج ظاہر ہونے کے بعد ممدانی نے کہا کہ میں نیویارک کے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی حمایت پر ان کا شکر گزار ہوں۔ ہم ایک ایسی شہری حکومت جیتیں گے جو محنت کش لوگوں کو ترجیح دے گی۔ہند نژاد امیدوار ظہران ممدانی نے نیویارک شہر…

شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا، سرجری تجویز
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کےلیے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ انگلینڈ بھی جا سکتے ہیں۔ ذرائع…

پی آئی اے کو 4.6 ارب روپے کا خالص نقصان، قرضوں میں نمایاں کمی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کو گزشتہ مالی سال میں 4.6 ارب روپے کا خالص نقصان ہوا۔ ادارے نے 26 ارب روپے کا یک طرفہ منافع ظاہر کیا، جسے ماضی کے نقصانات کو مستقبل کے اثاثوں کے طور پر پیش کرنے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کے…

محرم الحرام کے تیسرے روز اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سکیورٹی ہائی الرٹ،
( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے مختلف امام بارگاہوں کا سکیورٹی جائزہ لیا، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے مجالس اور جلوسوں کی تمام ڈیوٹی کو چیک الرٹ اور بریف کیا ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی…

غزہ کی غیر یقینی صورت حال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت نہیں جانتے کہ غزہ میں آگے کیا ہوگا، کیونکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کرنا اسرائیل کا فیصلہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ یرغمالیوں…
بچوں کے خلاف تشدد ۲۰۲۴ء میں بد ترین سطح پر: اقوام متحدہ
بچوں کے خلاف تشدد `تاریخ کے بدترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ غزہ سب سے زیادہ متاثر، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ خطوں میں غزہ، مغربی کنارا، کانگو، صومالیہ، نائجیریا، اور ہیتی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں Toggle navigation بچوں کے خلاف تشدد ۲۰۲۴ء…