کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت وفاقی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کر رہی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی، مستقبل میں حکومت میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی تو شاید پارٹی اس پر غور کرےانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے، تاہم عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں، پی ٹی آئی ملک اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، انہیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عدالتیں آئین اور قانون کے تحت چلیں گی، کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے، سیاحت کیلئے گئے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایسے واقعات افسوس ناک ہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی تحقیقات ضرورت کرائیں، وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے مطالبہ کے ساتھ نہیں۔

متعلقہ
وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد:(محمد سلیم ) وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا…

غزہ کے باشندوں کو "روٹی کے ایک ٹکڑے” کے لیے مرنا نہیں چاہیے: ترک صدر کا اسرائیل پر شدید ردعمل
استنبول — ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:”روٹی کے ایک ٹکڑے یا ایک گھونٹ پانی کی خواہش میں فلسطینیوں کا مرنا ناقابلِ قبول ہے۔” ایردوآن نے منگل کے روز استنبول میں ایک تقریب…

مون سون بارشیں،6 دکانیں، 18 مکان مکمل تباہ،9 افراد جاں بحق،19زخمی ، ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
مظفرآباد سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مون سون 2025ء کی تازہ صورتِ حال نہایت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔۔ حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک کل 76 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے…
سکاٹ لینڈ میں طیارے میں نعرے لگانے والا شخص گرفتار
سکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک 41 سالہ شخص کو دورانِ پرواز ’امریکہ مردہ باد‘، ’ٹرمپ مردہ باد‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک مسافر طیارے میں پیش آیا، جہاں ملزم نشستوں کے…

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری کے…

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل، 17 سالہ سدرہ کی قبر کشائی کا حکم
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی 17 سالہ لڑکی سدرہ کے کیس میں عدالت نے اس کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے۔ سول جج قمر عباس تارڑ نے پولیس کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے 28 جولائی کو قبر کشائی…