پیرس (کارسپونڈنٹ)فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں تنہا مرنے والے شخص کے گھر سے برآمد سونے کے سکے 3.8 ملین ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔89 سالہ پال نارسی سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے، ان کے سونے کے سکوں کو 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا۔یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا بلکہ ایک عظیم تاریخ کا حصہ بھی تھا، اس میں 323 سے 336 قبل مسیح کے مقدونیہ کے سِّکے اور فرانس کے بادشاہوں کے دور کے سکے شامل تھے، ان میں وہ سکے بھی شامل تھے جو 1793 میں لوئس سولہ کی گلیوٹین پر موت سے پہلے جاری کیے گئے تھے۔پال نارسی نے اپنی ساری زندگی اس جمع پونجی پر خرچ کی تھی اور ان کے سکوں کا مجموعہ انتہائی قیمتی اور نایاب تھا، ماہر سکہ تھیری پارسی نے کہا کہ پال نارسی ایسا بڑا اور اہم مجموعہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، نہ صرف مقدار کے لحاظ سے بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی۔نارسی کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھے اور ان کی بہن، جو ان کے ساتھ سکے جمع کرتی تھی، کی وفات کے بعد وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئے تھے، ان کا یہ خزانہ ایک الماری کی دیوار کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔اس کے خزانے سے ملے نپولین کے سکے علیحدہ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ رقم نارسی کے دور دراز کے کزنز کو منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ

ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے۔ امریکا کے یومِ آزادی پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو…
اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بیلجیم میں چھٹیاں منانے والے دو اسرائیلی ایک عام شہری اور ایک آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کا اہلکار — کو پولیس نے مختصر وقت کے لیے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
بیلجیم کے سرکاری نشریاتی ادارے RTBF کے مطابق، یہ اقدام ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کردہ ایک شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں ان دونوں اسرائیلیوں پر غزہ میں مبینہ جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، بیلجیم کے…

میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان
راولپنڈی: عمران خان نے کہا ہے کہ میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کی اجازت سے بجٹ میں وہ تبدیلیاں کرنی ہوں گی جو میں چاہوں گا یہ میرا حتمی فیصلہ ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں…

دو ریاستی حل سعودی عرب کے اصولی مؤقف کا تسلسل ہے: وزیر خارجہ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے دو ریاستی حل سعودی عرب کے اصولی مؤقف کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی شراکت سے منعقد ہونے والی بین…

بحیرہ احمر میں حوثی حملہ: سعودی عرب نے یونانی جہاز کے عملے کو پناہ دے دی
چار افراد ہلاک، دس سعودی عرب پہنچ گئے – یمنی وزیر کا انکشافیمن کے وزیر برائے انسانی حقوق و قانونی امور احمد عرمان نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حالیہ حملے میں نشانہ بننے والے یونانی تجارتی جہاز "ایٹرنٹی سی” کے عملے کے 10…
پاکستان روس کے وزرائے توانائی توانائی کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم ملاقات۔۔
وزیر علی پرویز نے روسی کمپنی کو معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔سینٹ پیٹرزبرگ: وفاقی وزیر برائے توانائی جناب علی پرویز ملک 18 سے 21 جون تک روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی اقتصادی فورم 2025 میں شرکت کے لیے ایک وفد کی…