اسلام آباد (محمد سلیم سے ) ایف بی آر مالی سال25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اولین ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے کے حصول میں 1 ہزار 470 ارب کی کمی کا سامنا ہےذرائع کے مطابق پہلے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے کے لحاظ سے شارٹ فال 832 ارب روپے ہے جبکہ دوسرے نظرثانی شدہ ہدف کے حصول میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع نے کہا کہ نظرثانی کے بعد ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 11 ہزار 900 ارب تک مقرر کیا گیا، اس طرح دوسرے نظرثانی شدہ ہدف کے لحاظ سے تقریبا 400 ارب روپے کا شارٹ فال ہو گا۔ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز دفاتر بند ہونے تک 11 ہزار 280 ارب روپے جمع کیے گئے، صرف آج کے دن میں 620 ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں جن کا حصول ناممکن لگ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال کے لیے 11 ہزار 500 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کر سکے گا۔

متعلقہ
ایران : وعدۂ صادق کا تیسرا مرحلہ شروع
درجنوں میزائل داغے ، اسرائیل کا دفاعی نظام تباہ، صہیونی ملک نے بھی ۶۰؍ جنگی جہازوں کے ذریعے ایران کو شدید نقصان سے دوچار کیا ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید حملوں کے تبادلوں کے درمیان ان جھڑپوں کے عالمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ بہت…

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی آذربائیجان میں COP-29 کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں
آذربائیجان: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے آذربائیجان کے شہر شاماخی میں منعقدہ "COP سربراہان وفود ریٹریٹ” کے موقع پر COP-29 کے صدر و آذربائیجان کے صدارتی نمائندہ برائے ماحولیات مختار بابایوف، اور نائب وزیر خارجہ و COP-29 کے مرکزی مذاکرات…

صدر ٹرمپ کا جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان، درآمدات پر 15 فیصد ٹیکس عائد
واشنگٹن ڈی سی – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جاپانی مصنوعات پر 15 فیصد درآمدی ٹیکس (ٹیرِف) عائد کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا:"یہ معاہدہ لاکھوں…

ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
فلوریڈا: عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے اسٹار ٹیری بولیا، جو "ہلک ہوگن” کے نام سے مشہور تھے، 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے گھر میں جان کی بازی ہار گئے۔ ہلک ہوگن ریسلنگ…

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 413 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار 560 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 41 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
26 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3155 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ، 02 مشتبہ افراد زیرحراست، ترجمان پنجاب پولیس سنگین جرائم میں ملوث 247 اشتہاری، 71 عدالتی مفرور، 71 عادی مجرمان بھی گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز…