کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےپی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، اس کی قیادت اب بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چودھری محمد ریاض بھی موجود تھے۔

متعلقہ

ایلون مسک کا امریکا میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا امکان
ایلن مسک امریکہ کی تاریخ بدلنے کی تیاری کر رہے ہیں امریکی میڈیا عالمی شہرت یافتہ بلیونائر ایلن مسک ایک نئی پارٹی بنانے کےلئے پر تول رہے ہیں جو امریکہ میں چلی ارہی دو جماعتی سیاست کو تبدیل کر دے گا ، ایلن مسک نے ٹرمپ کی جانب…

پنجاب ایمرجنسی سروس نے221,630 ایمرجنسی متاثرین کو ماہ جون کے دوران ریسکیوسروسز فراہم کیں: سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی ماہ جون 2025کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔لاہور( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے)ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے ماہ جون کے دوران پنجاب بھر میں 219,437 ایمرجنسیز…

بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس کتنا پیسہ ہے؟ بھارتی میڈیا میں تفصیلات آگئیں
بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس پیسوں کی تفصیلات بھارتی میڈیا میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ بھارتی بورڑ کے لیے کماؤ پوت بن گئی ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں بھارتی بورڈ کے کُل بجٹ کا آدھے سے زیادہ حصہ کمایا۔ آئی پی ایل کا…

پاکستان اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی…

افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران سے افغانوں کی واپسی میں بڑے پیمانے پر اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے جنہیں سنبھالنے میں ناکامی کے نتیجے میں افغانستان کے مزید غیرمستحکم ہونے کا…
امریکی حملوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی :ایرانی ہلال احمر
ایرانی ہلال احمر نے کہا ہے ایرانی تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ بمباری کے بعد کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ امریکہ نے یہ بمباری 21 جون کو ایرانی جوہری تنصیبات پر کی تھی۔ اگرچہ ایران کو امریکہ نے دو ہفتوں کی مہلت دے رکھی…