اسرائیلی ویب سائٹ ’ واللا‘ کے مطابق صہیونی ریاست کا غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کومتحرک کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ۔اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا ‘ کے مطابق اس بار محدود آپریشن کے بجائے ۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کو حرکت دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہریوں کو سب سے بڑے انخلاء پر مجبور کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے سیکوریٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیاجس میں غزہ میں جاری جنگ کے اگلے مراحل پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ ’واللا‘ کے مطابق، اسرائیلی قیادت ۲؍ راستوں پر غور کر رہی ہے: یا تو حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچا جائے یا ایک اور وسیع زمینی کارروائی شروع کی جائے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج جنگ کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑے شہری انخلاء کی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ نئے فوجی آپریشن کیلئے زمینی حالات سازگار بنائے جا سکیں۔

متعلقہ

فن کے سلطان، لیجنڈ اداکار سلطان راہی کا آج 87 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
24جون 1938ء میں پیدا ہونے والے سلطان راہی کو دنیا نے پاکستان کے کلنٹ ایسٹ وڈ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا ۔ 40 سال پر محیط اپنے کیریئر کے دوران سلطان راہی نے کم وبیش703 پنجابی اور 100 اردوفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور تقریباً 160…
ایران اور غزہ پر خاموشی نہ صرف آواز بلکہ اصولوں کی بھی خود سپردگی: سونیا گاندھی
غزہ پر خاموشی نہ صرف آواز بلکہ اصولوں کی بھی خود سپردگی ہے، یہ بات سونیا گاندھی نے ایران اور غزہ معاملے پر حکومت کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہی۔ ایران اور غزہ کے معاملوں پر حکومت کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سونیا گاندھی…

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ناکامی؛ سیکرٹ سروس کے 6 اہلکار معطل
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے سیکرٹ سروس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ برس ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران سیکیورٹی میں سنگین غفلت برتنے پر اپنے 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ان اہلکاروں کو 10 سے 42 دن کی بغیر تنخواہ کے چھٹی دی…

نااہلی ریفرنسز پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی آئینی وضاحت: "فیصلے کا اختیار محدود مگر واضح ہے”
لاہور (رپورٹ: فرزانہ چوہدری – انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نااہلی کے ریفرنسز سے متعلق حالیہ تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کردار آئینی دائرے میں واضح اور محدود ہے، اور وہ کسی قسم کی سیاسی مداخلت یا جانبداری…

مودی حکومت کا ہندی زبان کا نفاذ: نیا سیاسی بحران سر اٹھانے لگا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک بھر میں ہندی زبان کو فروغ دینے اور لازمی قرار دینے کی پالیسی نے بھارت کی متعدد ریاستوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس سے مودی حکومت کے لیے ایک نیا سیاسی بحران جنم…

اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب، ڈورتھی شیا سلامتی کونسل کو خط…
واشنگٹن نے ایران میں بم باری کا جواز پیش کر دیا اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب ڈورتھی شیا نے لکھا "ریاست ہائے متحدہ اب بھی ایرانی حکومت کے ساتھ کسی معاہدے کے حصول کے لیے پُرعزم ہے” امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل…