روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے بھی ایسی ہی اسکیم متعارف کروائیں۔پیر کو درجنوں برطانوی قانون سازوں نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نئی ویزا اسکیم متعارف کرائیں تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کو خاندان کے ساتھ برطانیہ میں پناہ لینے کی اجازت دی جا سکے۔ ۶۷؍ ممبران پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبران کے ایک کراس پارٹی گروپ نے اسٹارمر اور ہوم سیکریٹری یویٹ کوپر کو ایک ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ بنانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک ایسا پروگرام ترتیب دیا جائے جو انہوں نے ۲۰۲۲ء میں روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین فیملی اسکیم بنیا تھا۔ انادولو کے پاس موجود ایک مشترکہ خط میں اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں نے ’’غزہ میں فلسطینیوں کو پہنچنے والے بے پناہ مصائب پر شدید تشویش‘‘ کا اظہار کیا، بشمول اسرائیل کی امدادی ناکہ بندیوں کے ذریعے قحط پیدا کرنا اور غزہ کی آبادی پر مسلسل بمباری کرنا۔

متعلقہ

پاکستان کی 44 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، معیشت کی بہتری کا دعویٰ غیرمناسب ہے: ڈاکٹر حفیظ پاشا
اسلام آباد: (اسپیشل رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے حکومت کے معاشی بہتری کے دعوؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایسے میں یہ کہنا کہ معیشت چل پڑی ہے، یہ انتہائی نامناسب بات ہے۔” انہوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے…

ویزا منسوخی کا غیر متوقع اثر:اس اقدام سے پاکستانیوں سے زیادہ ہندوستانی طلبہ کو نقصان پہنچے گا: رپورٹ
مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ۵ برسوں میں ایک ہزار ۹۶۸ ہندوستانی طلبہ نے پاکستانی اداروں میں داخلہ لیا۔ حکومت یا تعلیمی حلقوں میں کوئی بھی اس بات کا واضح جواب نہیں دے سکا کہ پاکستان، ہندوستانی طلبہ کو کیوں زیادہ راغب کرتا ہے…

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے میانمارکے انتخاب کو ’’سراب‘‘ قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے میانمار کی فوجی جنتا کے منصوبہ بند انتخابات کو’’ `سراب‘‘ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ تمام ممالککیلئے ضروری ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کو مسترد کریں اور فوجی جنتا کو اس دھوکے سے بری ہونے کی کوشش کرنے کی…

ٹرمپ کی حماس کو دھمکی، جنگ بندی نہ کرنے پر لیڈروں کو نشانہ بنانے کا اعلان
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس جنگ بندی نہیں چاہتی، اس لیے ان کے لیڈروں کا شکار کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس یرغمالیوں کی رہائی میں بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے…

امریکی کمپنیاں پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں
امریکہ-پاکستان پورٹس ویبینار، 65 سے زائد کمپنیوں کی شرکت کراچی / واشنگٹن، 16 جولائی 2025 – امریکہ کے محکمہ تجارت اور محکمہ خارجہ نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے اشتراک سے "امریکہ-پاکستان پورٹس ویبینار” کا انعقاد کیا، جس میں 65 سے زائد امریکی کمپنیوں نے شرکت کی۔…