آئرلینڈ کے مشہور بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے گزشتہ دن ترکی میں پہلی دفعہ کنسرٹ کیا جس میں اس نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی۔ پرفارمنس کے دوران اسکرین پر فلسطینی پرچم جگمگاتا رہا۔ سامعین نے ’’آزاد فلسطین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔آئرش پوسٹ پنک بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے اتوار کو استنبول میں اپنے کنسرٹ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کے کنسرٹ کے درمیان اسٹیج کی اسکرین پر فلسطینی پرچم آویزاں رہا۔ سامعین کے اراکین نے بینڈ کے پیغام کو تقویت دیتے ہوئے ’’آزاد فلسطین‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ ایونٹ آرگنائزر ایپیفونی اور یو آر یو کے مطابق، کنسرٹ کوک سیفٹک پارک میں پہلی بار ترکی میں ہوا ہے۔ اپنے گانے ’’ہیئرز دی تھنگ‘‘ کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، گروپ نے اپنے کئی معروف نغمہ پرفارم کئے جن میں ’’بوائز ان دی بیٹر لینڈ‘‘، ’’اٹز امیزنگ ٹو بی ینگ‘‘، ’’ان دی ماڈرن ورلڈ‘‘، اور ’’اسٹاربرسٹر‘‘ شامل ہیں۔ اس موقع پر بینڈ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پہلی بار استنبول میں پرفارم کرنے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔

متعلقہ

بلوچستان جماعت اسلامی کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
کوئٹہ (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) — جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے 25 جولائی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ لانگ مارچ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ سے صبح 10…

امریکی صدر ٹرمپ نے اب برازیل پر ۵۰؍فیصد ٹیریف لگانے کا اعلان کردیا
ٹرمپ نےکہا ’’بولسنارو کو رہا کرو یا ٹیریف کا سامنا کرو‘‘برازیلی صدر نے کہا :’’بیرونی مداخلت قبول نہیں کرینگے اور ٹیریف کا شدید جواب دیں گے۔ ‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے اب برازیل پر ۵۰؍فیصد ٹیریف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اقدام سے برازیل اور امریکہ کے درمیان ٹھن…

پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ، اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن پر تھپڑ، اجلاس ملتوی
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) پاکستان کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی ایک بار پھر سیاسی کشیدگی کا مرکز بن گئی، جب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ ایک اپوزیشن رکن نے حکومتی…

اسلام آباد ایکسائز کا انقلابی اقدام: گاڑیوں کی ملکیتی نمبر پلیٹس متعارف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب گاڑیوں کو جاری کی جانے والی نمبر پلیٹیں مالک کی ملکیت سے منسلک ہوں گی، نہ کہ گاڑی سے۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم…

جنرل ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اگاہی واک
لاھور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی ) جنرل ہسپتال میں بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک ہوئی ۔اس موقع پر امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل، ایم ایس ایس پروفیسر فریاد حسین،پروفیسر فرحان رشید، پروفیسر نازش ثقلین، پرنسپل نرسنگ کالج روبینہ…
🌞 آج سال 2025 کا طویل ترین دن ہے! 🌙
آج 21 جون کو پاکستان میں رواں سال کا سب سے طویل دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ یہ دن فلکیاتی کیلنڈر میں گرمیوں کا آغاز (Summer Solstice) بھی کہلاتا ہے 📏 آج دن کا دورانیہ:🕒 13 گھنٹے 41 منٹ 🌌 آج رات کا دورانیہ:🕒 10 گھنٹے 19…