ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایلون مسک کی جلا وطنی پر `غور کریں گے، صدر کے مطابق مسک کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کی الیکٹرک گاڑیوں کو عوامی قبولیت نہیں ملی، حالانکہ وہ اس سے بھی زیادہ نقصان کر سکتے تھے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ ارب پتی ایلن مسک کے دیس نکالا پر غور کریں گے، جبکہ دونوں شخصیات کے درمیان ریپبلکن سپورٹیڈ خرچ بل کو لے کر تنازع دوبارہ بھڑک اٹھا۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسک کو ملک بدر کریں گے اس کے جواب میں انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’میں نہیں جانتا۔ ہمیں اس پر غور کرنا پڑے گا۔‘‘ ان کا یہ بیان ٹیسلا کے سی ای او کے اس بل کی دوبارہ سخت تنقید کرنے کے بعد آیا، جس میں ٹیکس میں تخفیف اور خرچ میں اضافہ شامل ہے۔ مسک نے وعدہ کیا ہے کہ اگر یہ بل کانگریس سے منظور ہو گیا تو وہ ایک نئی سیاسی پارٹی بنائیں گے۔

متعلقہ

امریکا کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ڈار-روبیو ملاقات میں اہم امور پر گفتگو
واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی، جس میں…

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے فوجی سربراہ کی ملاقات، دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج…

امریکی سینیٹ میں ایران کے حوالے سے خفیہ بریفنگ کا اجلاس منعقد ہو گا.امریکا
ایران سے متعلق خفیہ معلومات کے گرد جاری ایک شدید سیاسی معرکے کے دوران، توقع ہے کہ وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے چار اعلیٰ ترین حکام کو … کانگریس کے ارکان کو ایک خفیہ بریفنگ دینے کے لیے بھیجے گا۔ یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ…
میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا۔
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی وقت میں نتائج جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 14 جون کو پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کے اجلاس میں اس تاریخ کو حتمی شکل دی گئی۔ تعلیمی بورڈزمیں پرچوں کی مارکنگ مکمل نہ ہونے سےنتائج جاری کرنےمیں تاخیر…

ایرانی صدر پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کا انکشاف
گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک سنگین واقعے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 16 جون کو تہران میں واقع سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل…

بھارت کی میانمار میں دراندازی اُلفا کے کیمپ پر ڈرون حملے، 3 کمانڈر ہلاک
بھارت نے مبینہ طور پر اپنے پڑوسی ملک میانمار میں دراندازی کرتے ہوئے یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) کے کیمپ پر ڈرون حملے کیے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اُلفا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پار حملے میں تنظیم کے تین اعلیٰ…