راولپنڈی (محمد سلیم سے)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ

شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دیگر کے زخمی ہونے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، کم عمر ڈرائیورز کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اظہار برہمی آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم، حادثات کا موجب بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز کو ہرگز…
فلم ’’وار۲‘‘ میں ایکشن اور کہانی پر غیر معمولی توجہ دی گئی ہے: ایان مکھرجی
ایان مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں ، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو۔…
کینیڈا میں تاریخی چرچ آسمانی بجلی سے تباہ، 144 سالہ عمارت خاکستر
کیوبیک – کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں واقع ایک تاریخی چرچ آسمانی بجلی کا نشانہ بننے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ چرچ 1880 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے ملک کے اہم ترین یادگار گرجا گھروں میں…

پاکستان کی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمتیہ حملے اسرائیل کی جانب سےجاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے اسرائیل کی…

مون سون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا، محکمہ کے مطابق مانسون ۲۹؍ جون ۲۰۲۵ء تک پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اس کے جلد پہنچنے سے کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں جلد بوئی میں مدد ملے گی۔ہندوستانی…

جرمن وزیر دفاع بورِس پِسٹوریس اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی واشنگٹن ملاقات
دونوں وزرا نے بیٹیگان میں دوطرفہ اعتماد اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمنی نے دفاعی بجٹ کو 2029 تک جی ڈی پی کا 3.5٪ اور 2035 تک 5٪ تک بڑھانے کا وعدہ کیا، جبکہ پہلے مرحلے میں 162 ارب یورو سالانہ مختص کرنے…