اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیےکرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ائیر لائن کا عالمی کرپٹو حکام سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت ائیر لائن کے ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکےگا۔دبئی کے حکام کے مطابق ناصرف اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیےکرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی۔حکام کا کہنا ہےکہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن “کرپٹو کرنسی” سے مربوط ہوگا۔جیونیوز سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نےکہا کہ کرپٹو ایک مالیاتی حقیقت ہے، اس پر پاکستان بھی کام کررہا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دبئی میں کرپٹو کا نظام فعال اور کامیاب ہے، پاکستان کو بھی اس پر عمل کرنا چاہیے، اس کا فائدہ سیاحت سمیت کئی شعبوں کو پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ

ایران پر امریکی حملہ — ایک اور عالمی بحران کی دستک
ایران پر امریکی حملہ — ایک اور عالمی بحران کی دستک گزشتہ ہفتے ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ امریکہ نے ایران کی تین حساس ترین جوہری تنصیبات پر حملہ کیا—نطنز، فردو اور اصفہان۔ یہ حملہ اچانک نہیں تھا، بلکہ…

وزیراعظم شہباز، صدر اردگان کا اسٹریٹجک، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکی کے صدر ایچ ای سے ملاقات کی۔ رجب طیب ایردوان، خانکنڈی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں…

سبزی فروش کے بیٹے کی شاندار کامیابی: میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے ) — محنت، لگن اور عزم کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ…

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت ایران کو عظیم نہیں بناسکتی تو ریجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیے؟ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں۔…

پنجاب میں فرسٹ ایئرکی کتاب میں لاہورکے شاہی قلعہ کی جگہ لال قلعہ دہلی کی تصویرشائع
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شدید غفلت سامنے آئی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ائیرکی کیمسٹری بک میں لاہور کے شاہی قلعہ کے بجائے لال قلعہ دہلی کی تصویر شائع کردی گئی ہے۔ کیمسٹری کی کتاب میں ماحولیات کے باب میں اسموگ…

مون سون، نکاسی آب اور انتظامی اقدامات — عظمیٰ بخاری کی اہم پریس بریفنگ
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مون سون بارشوں، نکاسی آب، مہنگائی کنٹرول اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق حکومتی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔مون سون بارشیں اور احتیاطی…