پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) – فرانسیسی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل تیری بورکارڈ نے حالیہ خطاب میں روس کی جانب سے جاری ہائبرڈ جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تزویراتی خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کو اس وقت ایک پیچیدہ اور خطرناک اسٹریٹجک ماحول کا سامنا ہے، جس میں روس سب سے بڑا اور مستقل خطرہ بن چکا ہے۔
جنرل بورکارڈ نے کہا کہ روس ایک مکمل فوجی ماڈل رکھتا ہے اور اس نے فرانس کو اپنی "ترجیحی ہدف” کی حیثیت دے دی ہے۔ ان کے مطابق، ماسکو فرانس کے خلاف "ہائبرڈ جنگ” میں مصروف ہے، جس میں سائبر حملے، جعلی خبری مہمات، اور فرانسیسی سرزمین پر پراکسی ایجنٹس کی سرگرمیاں شامل ہیں۔
انہوں نے حالیہ چند واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایفل ٹاور کے سامنے تابوت رکھنا، مالدیپ کے شہریوں کے ذریعے دیواروں پر یہودی علامتیں بنوانا، اور اولمپکس سے قبل بیڈ بگز کی افواہیں پھیلانا سب روس کی طرف سے علامتی نفسیاتی جنگ کے حربے ہیں۔