اسلام آباد: پاکستان کے پبلک سیکٹر میں شدید مالی بحران کی صورتحال سامنے آگئی ہے۔ تازہ ششماہی رپورٹ کے مطابق ملک کے 15 سے زائد سرکاری اداروں (SOEs) کا مجموعی مالی خسارہ 59 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ پنشن کے واجبات بھی بڑھ کر 17 کھرب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق:
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کا خسارہ 1953 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (QESCO) کا نقصان 770.6 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) کا مجموعی خسارہ 684.9 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین نے ان اعداد و شمار کو قومی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل فوری طور پر تیز کیا جائے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔
وزارت خزانہ کی ششماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ مالی سالوں میں سرکاری مالیاتی دائرہ مزید دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔