لندن – کینسر کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑنے کے بعد، ویلز کی شہزادی کیتھرین نے 12 جولائی کو وِمبلڈن چیمپئن شپ کے سنٹر کورٹ میں شاندار واپسی کی۔ 43 سالہ شہزادی کو دیکھتے ہی تماشائیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا۔
یہ سال 2025 میں ان کی عوامی تقاریب میں شرکت کے چند مواقع میں سے ایک تھا، جس نے عوام میں ان کی صحت یابی کی امید اور خوشی کی لہر دوڑا دی۔ شہزادی کیتھرین کی موجودگی نہ صرف شاہی خاندان کے لیے بلکہ کھیل کے مداحوں کے لیے بھی ایک خاص لمحہ تھی، جو ان کی ہمت، وقار اور عزم کی علامت بن گئی ہے۔ان کے چہرے پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں اعتماد واضح تھا، جو اس بات کا ثبوت تھا کہ وہ نہ صرف ایک شاہی شخصیت ہیں بلکہ ایک فائٹر بھی ہیں جنہوں نے زندگی کے ایک مشکل مرحلے کا بہادری سے سامنا کیا۔