اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیرقانونی کال سینٹر بند کروا دیا۔
ترجمان NCCIA کے مطابق، چھاپے کے دوران کال سینٹر سے 5 غیر ملکیوں سمیت 65 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل تھے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی نیٹ ورک کو سہولت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سائبر کرائم اور غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔