لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گورننس اور قانون نافذ کرنے کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا افتتاح کر دیا۔ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ مہمان خصوصی تھیں۔
ابتدائی طور پر پیرا لاہور ڈویژن میں اگلے ہفتے سے مکمل طور پر فعال ہوگی جبکہ دسمبر 2025 تک صوبے بھر میں اس کا دائرہ کار پھیلا دیا جائے گا۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے پیرا فورس سے ملاقات کی، گاڑیوں، موٹربائیکس، اسلحہ، حفاظتی آلات، تھری ڈی ماڈل سٹیشن اور شکایات اندراج کے نظام کا معائنہ کیا۔ کنٹرول روم، انویسٹی گیشن روم، کانفرنس روم، حراستی کمروں اور ویٹنگ ایریاز کا بھی جائزہ لیا۔
پیرا کے دستوں نے مارچ پاسٹ، مارشل آرٹ، اور امن و امان کے قیام سے متعلق مشقوں کا مظاہرہ پیش کیا۔ موک انفورسمنٹ کارروائی بھی دکھائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر چار افسران کو اسناد بھی دیں۔
ڈی جی پیرا کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے اتھارٹی کے قیام، مقاصد اور دائرہ کار پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرا مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور قبضہ مافیا کے خلاف مربوط کارروائیاں کرے گی۔ شفاف تفتیش، مضبوط پراسیکیوشن، اور قانونی کمزوریوں کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے پیرا کا ہیڈکوارٹر، پیرا لائنز، اور ٹریننگ سیل بھی قائم کیا جائے گا۔
تقریب میں صوبائی کابینہ، ارکان اسمبلی، اعلیٰ بیوروکریسی، اور دیگر معزز مہمان شریک ہو
