اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (TLP) نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بنائے گئے کمیشن کو مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان TLP کے مطابق یہ فیصلہ آئین و قانون کے سراسر منافی ہے اور ملک میں انتشار اور بدامنی کا سبب بنے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ہر فورم پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور کسی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے۔”