لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی) – ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی۔ انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی سب انسپکٹر قیصر ندیم اور ٹیم نے ستوکتلہ کے علاقے میں دورانِ پٹرولنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حسنین علی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں حسنین علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیوں اور ہوسٹلز کے اردگرد نوجوان نسل کو نشے کا عادی بناتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ

ایران سے افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی، جون میں 2 لاکھ سے زائد پناہ گزین ملک بدر کیے گئے تہران
ایران میں مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی آگئی، صرف پچھلے ماہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افغان باشندے ایران بدر کردیے گئے۔ ایران میں مقیم افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران سے افغانوں کو نکالے…

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ناکامی؛ سیکرٹ سروس کے 6 اہلکار معطل
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے سیکرٹ سروس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ برس ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران سیکیورٹی میں سنگین غفلت برتنے پر اپنے 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ان اہلکاروں کو 10 سے 42 دن کی بغیر تنخواہ کے چھٹی دی…

حزب اللہ کے ہتھیاروں نے ملک تباہ کر دیا، اسلحہ صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے: لبنانی وزیر برائے مہاجرین
بیروت — لبنانی وزیر برائے مہاجرین کمال شحادہ نے حزب اللہ کی مسلح پالیسیوں کو لبنان کی تباہی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اپنے اس مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی کہ ملک میں اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے کنٹرول میں ہونا چاہیے۔ "العربیہ”…

Eurostar کا بحران — چار گھنٹے کی اذیت، مسافروں کی آزمائش
یورپ کے جدید ترین ریل نظام میں شمار ہونے والی Eurostar ٹرین ہمیشہ وقت کی پابندی، تیزرفتاری اور آرام دہ سفر کی علامت رہی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف اس کی ساکھ کو جھٹکا دیا، بلکہ یورپی ریل نظام…
مصر سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کا داخلہ بحال، انسانی ریلیف جاری
قاہرہ: مصری ریاست سے منسلک میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی ٹرکوں کا داخلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹرک مصر سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں، جن میں خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کا سامان شامل ہے۔یہ پیش رفت ایسے…

لاہور میں تحریک انصاف کی "Free Imran Khan” تحریک کا آغاز، مظاہرے، گرفتاریاں
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر مبنی تحریک "Free Imran Khan” کا لاہور سے باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی…