لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری کے ساتھ پیٹ اور معدے میں تکلیف کی شکایت تھی۔ اسپتال میں ان کے مختلف طبی معائنے کیے جا رہے ہیں جبکہ سانس کی پریشانی کے باعث انہیں آکسیجن بھی دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ ایک سال سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق متعدد مقدمات میں زیر حراست ہیں، اور یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں صحت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
