کیف: یوکرین کے وزیراعظم ڈینیز شمیہال نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا استعفیٰ متوقع حکومتی رد و بدل کا حصہ ہے، کیونکہ اگلے ہفتے یوکرین کی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
ڈینیز شمیہال فروری 2020 سے وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کے استعفیٰ کے بعد نئی حکومتی ٹیم کی تشکیل اور اصلاحات کا امکان بڑھ گیا ہے۔ یوکرینی پارلیمان آئندہ دنوں میں نئے وزیراعظم کی منظوری دے گی۔
