قلات (بلوچستان): کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔