اسلام آباد – سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک اہم کیس کی عدالتی دستاویزات کوریئر سروس کی گاڑی سے چوری ہو گئیں۔ عدالت کے کورٹ ایسوسی ایٹ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ فریق کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق یہ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد سپریم کورٹ بھیجی جا رہی تھیں، جنہیں کوریئر سروس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ دورانِ سفر کوریئر کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے چھین لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے ساتھ کیس سے متعلق اہم عدالتی دستاویزات بھی چوری ہو گئیں۔کورٹ ایسوسی ایٹ نے فریق کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کرائیں تاکہ عدالتی کارروائی میں تعطل نہ آئے۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے پیچھے کون ملوث ہے اور آیا ایف آئی آر درج کی گئی ہے یا نہیں، تاہم دستاویزات کی سیکیورٹی سے متعلق سوالات نے عدالتی نظام اور کوریئر خدمات کی کارکردگی پر سنجیدہ تحفظات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ

ایران سے جنگ کے بعد بھی جرمنی اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے : جرمن وزیر داخلہ
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کی حامی پہلی اہم شخصیت اور جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کے ساتھ یکجہتی و حمایت کا ایک بار ہھر اعادہ کیا اور کہا ہم…

امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا: انڈین وزیر خارجہ
انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون…

بھارتی میزائل نے پاکستان کے ایٹمی مرکز کو نشانہ بنایا؟
سیٹلائٹ تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی رپورٹ: ٹائمز آف انڈیا / نمائندہ خصوصی نئی دہلی (ٹائمز آف انڈیا، خصوصی رپورٹ): بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی تازہ اشاعت میں دعویٰ کیا ہے کہ…

ایف بی آر مالی سال 25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) ایف بی آر مالی سال25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اولین ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے کے حصول میں 1 ہزار 470 ارب کی کمی کا سامنا ہےذرائع کے مطابق پہلے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے…

Trump weist Berichte über Iran-Deal zurück
Trump weist Berichte über ein 30-Milliarden-Dollar-Abkommen mit dem Iran entschieden zurück In den letzten Tagen verbreitete sich auf Social Media eine erstaunliche Behauptung: Die USA hätten ein geheimes finanzielles Abkommen im Wert von 30 Milliarden Dollar mit dem Iran abgeschlossen. Diese Nachricht sorgte nicht nur in der Öffentlichkeit…

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی. ہنگامی حالت نافذ
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچادی اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ امریکی حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی جس سے گھروں، سڑکوں اور…