لاہور (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں انصاف کی اہمیت اور حکومت پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: "جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔”وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ: "جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ ناانصافی نہ صرف فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: "اگر انصاف نہ ہو تو ترقی اور خوشحالی ادھورے خواب بن جاتی ہے۔ انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی روشن کر سکتی ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:”پنجاب میں انصاف اور مساوات کو ترجیح دینا میرا عزم ہے۔ ناانصافی کے سدباب کے لیے پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں، اور حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ہر فرد کو بلاامتیاز حقوق اور انصاف کی فراہمی ہے۔”آخر میں مریم نواز شریف نے کہا:”انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا عہد بھی۔”عالمی یومِ انصاف پر ان کا یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو منصفانہ اور مساوی حقوق کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ
بلوچستان اسمبلی کا1028ارب تخمینہ کا بجٹ پیش
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ پیش کررہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر عبدالخالق اچکزئی کررہے ہیں، بجٹ کا مجموعی جم 1028 ارب روپے ہے، 36اعشاریہ 5 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیاغیر…

بھارت کا ہائپرسونک میزائل ET-LDHCM کا کامیاب تجربہ — روسی "زرکون” کو پیچھے چھوڑنے کا امکان
نئی دہلی، بھارت نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے جدید ترین ہائپرسونک کروز میزائل ET-LDHCM کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ میزائل ڈی آر ڈی او (ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن) نے خفیہ پروجیکٹ "وشنو” کے تحت تیار کیا ہے۔️ بھارتی…
Meet like-minded singles inside area
Meet like-minded singles inside area Are you selecting a mature dating website that caters especially to singles over 50? if so, you are in luck! there are many mature dating web sites available, and every one has its very own unique features. among the best features of many…

مخصوص نشستیں کیس، ’مائنڈ یور لینگویج‘! ججز اور حامد خان میں سخت جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل سمیت دیگر ججز اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد…

آسٹریلیا کی امپورٹ پابندیوں میں نرمی: امریکی بیف کی برآمدات
آسٹریلیا نے امریکی بیف (گوشت) پر اپنی امپورٹ پابندیاں کم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی گوشت درآمد کرنے کی اجازت دے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کو "نا قابل جھٹلانے” ثبوت قرار دیا اور کہا کہ دوسرے ممالک کو بھی خبردار کیا جا رہا…

پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی، بلوم برگ کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ۔ فائزہ یوسف) — عالمی مالیاتی جریدے بلوم برگ انٹیلیجنس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سب سے بڑی کمی شمار کی جا رہی…