لندن (شوبز ڈیسک) مشہور برطانوی اداکارہ ایما واٹسن، جنہوں نے ہیری پوٹر فلم سیریز میں "ہرمائنی گرینجر” کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی، کو مقررہ رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے کے باعث چھ ماہ کیلئے ڈرائیونگ سے محروم کر دیا گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، ایما واٹسن نے 31 جولائی 2024 کو آکسفورڈ کے علاقے میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔ چونکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر پہلے ہی 9 پوائنٹس موجود تھے، مزید تین پوائنٹس کے اضافے کے بعد برطانیہ کے "ٹوٹنگ اپ” قانون کے تحت انہیں چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ہائی وِکَمب میجسٹریٹس کورٹ نے ان پر £1,044 (تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایما واٹسن اس پیشی پر خود موجود نہیں تھیں اور ان کے وکیل نے عدالت میں ان کا مؤقف پیش کیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی دن اسی عدالت میں اداکارہ زوئی وانامییکر پر بھی تیز رفتاری کے باعث چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی، جنہیں 40 میل فی گھنٹہ کی حد میں 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔برطانیہ میں "ٹوٹنگ اپ” قانون کے مطابق اگر کسی ڈرائیور کے لائسنس پر 12 یا اس سے زائد پوائنٹس جمع ہو جائیں تو عدالت ڈرائیونگ پر عارضی پابندی عائد کر سکتی ہے۔

متعلقہ
فلم ’’وار۲‘‘ میں ایکشن اور کہانی پر غیر معمولی توجہ دی گئی ہے: ایان مکھرجی
ایان مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں ، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو۔…

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا دورہ کیا مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی…
مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو پولیس نے گرفتار کرلیا
چوہدری تنویر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔چوہدری تنویر نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں…

نیب اسلام آباد/راولپنڈی میں جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال
نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے مالیاتی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات میں مؤثر اور تیز رفتار نتائج کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے، جس سے پیچیدہ مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ اب کہیں زیادہ مؤثر اور شفاف انداز میں ممکن ہوگیا ہے۔ ذرائع کے…

جے یو آئی، اے این پی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کو اس وقت شدید سیاسی دھچکا لگا، جب اپوزیشن کی بڑی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پاکستان پیپلزپارٹی…

حکومت کا بڑا قدم: الیکٹرک بائیکس اب دو سالہ اقساط پر دستیاب ہوں گی
اسلام آباد – مہنگے پیٹرول اور بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر وفاقی حکومت نے الیکٹرک بائیکس کو فروغ دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب ملک بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس شہریوں کو دو سالہ آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔…