اسلام آباد (محمد سلیم سے ) – ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 54 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 227 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 178 ہو چکی ہے، جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 491 ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں مکانات گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلے شامل ہیں۔راولپنڈی و اسلام آباد میں ایمرجنسی صورتحال دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کے بعد خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندیمون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات، کھلی جگہوں یا سڑکوں پر جمع شدہ بارش کے پانی میں نہانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔یہ پابندیاں دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق 30 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔

متعلقہ

بھارت میں آوارہ کتوں کا حملہ ایک بڑا مسئلہ، 2024 میں 37 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
نئی دہلی: (خصوصی نمائندہ) بھارت آوارہ کتوں کے حملوں کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ملک بن گیا ہے، جہاں شہری علاقوں میں یہ مسئلہ بچوں، بزرگوں اور عام شہریوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ بھارتی پارلیمان لوک سبھا میں پیش کردہ ایک تحریری…
پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات طے
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت ہونے جارہی ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہوگئی۔ وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی…

پاک-برطانیہ فضائی روابط کی بحالی کی راہ ہموار – برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں ختم کر دیں.برطانوی ہائی کمیشن
اسلام آباد: برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد فضائی پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد تمام پاکستانی ایئر لائنز برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کے لیے درخواست دے سکیں گی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں فضائی حفاظت کے شعبے میں نمایاں بہتری…

چینی ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کے خلاف تحقیقات شروع، کئی شوگر مل مالکان کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کے خلاف سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد شوگر مل مالکان اور ڈیلرز کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے، جب کہ پہلے مرحلے میں کچھ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول…

آسٹریا: ICE ٹرین سرنگ میں 6 گھنٹے پھنس گئی، 400 سے زائد مسافر محصور
ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک ) جرمن ہائی اسپیڈ ٹرین ICE 90 "Donauwalzer”، جو ویانا سے ہیمبرگ کی جانب روانہ ہوئی تھی، تقریباً 15 منٹ چلنے کے بعد صدرائے ویانا-مائیڈلنگ اسٹیشن کے بعد Hadersdorf سرنگ میں اچانک رک گئی۔ یہ معمہ اس وجہ سے پیدا ہوا کہ ٹرین کا بجلی…
Meet horny local women and luxuriate in hot dates
Meet horny local women and luxuriate in hot dates Horny local women are often in search of new and fun times. with many options available, it could be difficult to know who to date. but there are some what to consider when searching for horny local women. first,…