برلن/دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) — جرمنی نے اسرائیل کی جانب سے شام میں حالیہ فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو کسی صورت خطے کی کشیدگی کا میدان جنگ نہیں بننے دینا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ "دمشق سمیت اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں ہم تمام مقامی اور بین الاقوامی فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو شام میں استحکام اور سیاسی منتقلی کے عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔”یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے بدھ کے روز دمشق، صدارتی محل کے نواحی علاقوں اور جنوبی شام میں شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد جنوبی شام میں دروز برادری کو تحفظ فراہم کرنا تھا، جنہیں حالیہ دنوں میں عسکری جھڑپوں کا سامنا ہے۔شامی حکومت نے اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی "واضح خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے شامی سرکاری افواج پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی شام میں تنازعہ کے علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔شام کے جنوبی صوبے سویدا میں 13 جولائی سے بدو قبائل اور دروز عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جن کے نتیجے میں اب تک درجنوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومتی فورسز کی جانب سے شہر پر قبضے کی کوششوں کے جواب میں اسرائیل نے درعا اور دمشق میں شامی افواج کو نشانہ بنایا۔تاہم بدھ کے روز شامی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی 14 شقیں ہیں۔ ان شقوں میں فوری جنگ بندی اور شامی ریاست و دروز عمائدین پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام میں دروز اقلیت کی آبادی تقریباً سات لاکھ کے قریب ہے، جن میں سے زیادہ تر سویدا گورنریٹ میں مقیم ہیں۔

متعلقہ

بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلہ، سڑکیں اور رابطہ نظام تباہ، سیاح لاپتا
چلاس – بابوسر ٹاپ پر شدید فلیش فلڈ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کئی سیاح سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتا ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک فوج، گلگت بلتستان حکومت اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔فلیش فلڈ بابوسر کے نیچے تھک کے…

بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات، 257 افراد جاں بحق — محکمہ داخلہ
بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جاری کردہ ششماہی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات پیش آئے، جن میں 133 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق اور…

پنجاب حکومت کا مزدوروں کیلئے انقلابی اقدام: مریم نواز راشن کارڈز کی تقسیم شروع
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ معدنیات نے "مریم نواز راشن کارڈ” اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود اور معاشی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ تقریب کی صدارت صوبائی…

امریکہ نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی تھی
📰 اہم انکشافات 🇺🇸 امریکی پیشگی اطلاع 🛠 کاروائی کی تفصیلات ✈️ آپریشن "مڈنائٹ ہیمر” 🇺🇸 امریکی موقف 🥽 ایرانی ردعمل 🌐 بین الاقوامی تاثرات و تشویش مزید اٹلی میں دوڑنے والے کو ہلاک کرنے والی ریچھنی JJ4 جرمنی منتقل

فلسطینیوں کا خوراک کی تلاش میں قتل ناقابل قبول ہے: کینیڈا
اوٹاوا / غزہ — کینیڈین وزارت خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں خوراک کی تلاش میں مصروف فلسطینیوں کے قتل کو "ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی زیر قیادت امدادی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل…

دیگ باٹنے پر احمدی کے خلاف مقدمہ
پاکستان میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں اب روز کے معمولات کا حصہ بنتی جا رہی ہیں ۔ ایک شہری کے کیا حقوق ہیں ۔انسان کس حد تک اپنی ذاتی زندگی میں ازاد ہے ۔ اس کا تصور محال ہوتا جا رہا ہے ۔ ہر کوئی دوسرے کے…