ویسبادن / واشنگٹن / کییف (مانیٹرنگ ڈیسک) — نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ نیٹو کے سپریم ملٹری کمانڈر الیگزوس گرینکیوچ نے جمعرات کے روز جرمن شہر ویسبادن میں ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔الیگزوس گرینکیوچ کے مطابق: "ہم جرمن اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت پیٹریاٹ سسٹمز کی منتقلی کے لیے سرگرم ہیں، اور مجھے جلد از جلد حرکت میں آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل، بیٹریز اور دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ: "یہ صرف میزائل نہیں بلکہ پیٹریاٹ بیٹریوں کے مکمل سیٹ کی صورت میں میدان جنگ میں جلد تعینات کیے جائیں گے۔”یہ بیان انہوں نے نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران دیا، جس میں یوکرین کی جنگی کوششوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے کا عندیہ دیا گیا۔مارک روٹے نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ نیٹو اور امریکہ کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے کے تحت یوکرین کو "بڑی مقدار” میں فضائی دفاعی ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ: "یہ اقدام یوکرین کو روسی حملوں سے بچانے میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔”صدر ٹرمپ کے مطابق اس فوجی امداد کی مالیت اربوں ڈالر میں ہے، اور اس کا خرچ نیٹو اور امریکہ مشترکہ طور پر برداشت کریں گے۔ نیٹو کی طرف سے مالی ادائیگی کی ضمانت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مغربی دنیا روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کو اپنی اجتماعی سلامتی کا حصہ سمجھ رہی ہے۔دوسری جانب، روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی عمل اب بھی تعطل کا شکار ہے۔ ترکیہ میں 16 مئی اور 2 جون کو ہونے والے مذاکرات کے دو ادوار ناکام ہو چکے ہیں اور تیسرے دور کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ کی جانب سے صدر پوتن کو جنگ روکنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں بھی اب تک بے نتیجہ رہی ہیں۔

متعلقہ

حکومت کا ایک اور پیٹرول بم تیار۔۔۔ قیمتوں میں اضافے کا خدشہ!
عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے…

کاجول اور ابراہیم علی خان کی فلم ’’سرزمین‘‘ کا ٹیزر ریلیز، ۲۵؍ جولائی کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی
بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی کی ہدایتکاری میںبنی فلم ’’سرزمین‘‘کا ٹیزر ریلیزکر دیا گیا ہے جس میں پرتھوی راج سوکمارن کو دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اور ابراہیم علی خان کو دہشت گرد کے کردار میں دکھایا گیاہے۔یہ فلم ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو جیو ہوٹ اسٹارپر ریلیز…

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت ایران کو عظیم نہیں بناسکتی تو ریجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیے؟ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں۔…

پنجاب اسمبلی میں بلوچستان میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی مذمت، سخت قانون سازی کا مطالبہ
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) –بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے دہرے قتل کے واقعے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی ہے۔یہ قرارداد استحکام پاکستان پارٹی کے رکنِ اسمبلی شعیب صدیقی نے جمع کرائی، جس میں قانون سازی کا مطالبہ…

مطیع اللہ تراب: پشتو ادب کا درخشاں چراغ بجھ گیا
کابل: افغانستان کے ممتاز شاعر، مفکر اور ادیب مطیع اللہ تراب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات نہ صرف پشتو زبان و ادب بلکہ پوری افغان تہذیب کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مطیع اللہ تراب کا شمار اُن تخلیق کاروں میں ہوتا…

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے.
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت ایچی سن کالج اور لارنس کالج گھوڑا گلی کے بورڈ آف گورنرز کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز ہوئیں. ۔لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ممبران نے…