بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس پیسوں کی تفصیلات بھارتی میڈیا میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ بھارتی بورڑ کے لیے کماؤ پوت بن گئی ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں بھارتی بورڈ کے کُل بجٹ کا آدھے سے زیادہ حصہ کمایا۔ آئی پی ایل کا بی سی سی آئی کے ریونیو میں 59 فیصد سے زیادہ کا حصہ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے مالی سال 24-2023 میں 9 ہزار 741 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائے، بی سی سی آئی کی کُل کمائی میں آئی پی ایل نے 5 ہزار 761 کروڑ کما کر دیے۔آئی پی ایل کے علاوہ بی سی سی آئی کی آمدنی میں ویمنز پریمیئر لیگ، اسپانسر شپ اور میڈیا رائٹس کے پیسے بھی ہیں۔ بی سی سی آئی کے ریزرو اکاؤنٹس میں 30 ہزار کروڑ کے قریب پیسے پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سود کی مد میں بی سی سی آئی کو سالانہ 1 ہزار کروڑ روپے آتے ہیں، علاوہ ازیں بی سی سی آئی کو آئی سی سی سے سالانہ کمائی کی مد میں بھی بڑا شیئر ملتا ہے۔

متعلقہ

کسی بھی حملے کے لیے تیار ہیں ، جوہری پروگرام آگے بڑھے گا : ایرانی پارلیمان
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔ "پہلے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا”مہر نیوز ایجنسی کے مطابق قالیباف نے آج بدھ کے روز کہا…

برکس” گروپ میں شامل ہونے والے ملک پر 10% اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد ہو گی : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک "برِکس” گروپ میں شامل ہو گا، اس پر 10 فی صد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ ایک عربی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کسٹم ڈیوٹیوں یا اس سے…

فکرِ مودودی کا فکری ورثہ: مذہبی انتشاری سیاست اور مسلم معاشروں کی فکری تقسیم
The Legacy of Maududi’s Thought: Sectarian Politics, Historical Disruption, and Ideological Manipulation in Muslim Societies پاکستان کے فکری، مذہبی اور سیاسی منظرنامے پر اگر گزشتہ سات دہائیوں کی نظریاتی گہرائی میں جھانکا جائے تو ایک اہم اور مسلسل جاری رہنے والی لہر "مودودی فکر” کی صورت میں ابھرتی…

غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی، فلسطینی بچوں کیلئے یہ جگہ ایک قبرستان بن چکی ہے۔یونیسیف
اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ترجمان روزالیا بولین نے کہا ہے کہ غزہ میں اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی، نہ ہی کوئی فلسطینی شہری اسرائیلی بمباری سے محفوظ ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ "غزہ بچوں کے لیے ایک اجتماعی قبرستان بن چکا…

لندن: پاک-برطانیہ تجارتی ڈائیلاگ کا باضابطہ آغاز، وفاقی وزیر جام کمال کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
لندن: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے لندن میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی مذاکرات (UK-Pakistan Trade Dialogue) کے باضابطہ آغاز پر پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ برطانوی وفد کی سربراہی "دی رائٹ آنرایبل” ڈگلس الیگزینڈر ایم پی، وزیر برائے ریاستی تجارت و بزنس، نے کی،…

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟
تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خصوصاً نشانہ بنایا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا تاہم 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 17 ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو مار ڈالا۔ گزشتہ…