راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں باہمی تعاون بڑھانے، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق فریقین نے دفاعی شعبے میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ نہ صرف دونوں افواج کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو بھی فروغ دیا جا سکے۔یہ ملاقات پاکستان اور لیبیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ

روس 2027 تک یورپ سے جنگ کے لیے تیار ہو سکتا ہے — پولینڈ کا انتباہ
وارسا: پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو کی انٹیلی جنس رپورٹس اور امریکی فوجی تجزیوں کے مطابق روس 2027 کے آغاز تک یورپ کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکتا ہے۔ پولش وزیر اعظم نے یہ…

بلوچستان واقعہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم
بلوچستان میں خاتون اور مرد کو قتل کرنے کے واقعے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔ کوئٹہ کی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتول خاتون کی…

برطانیہ کا خفیہ منصوبہ بے نقاب: 33 ہزار افغان شہریوں کی خاموش منتقلی کی تیاری، حساس معلومات طالبان تک پہنچنے کا خدشہ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) — برطانوی اخبار میٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 33 ہزار افراد کو خاموشی سے برطانیہ منتقل کرنے کا خفیہ منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان افراد میں وہ افغان شہری شامل ہیں جنہوں نے ماضی میں برطانوی…

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بدھ کو اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی شدید کمی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بدھ کو اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی شدید کمی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے بعد بین الاقوامی زرائع ابلاغ کی جانب…
کیا ایران میں حکومت تبدیل ہو رہی ہے؟ | ملا راج کے خاتمے کی حقیقت یا پروپیگنڈہ
تحریروترتیب: فضل الرحمٰن کھوکھر ایران میں اسلامی جمہوریہ کے قیام کو پینتالیس برس گزر چکے ہیں۔ مگر آج 2025 میں، جب ایران براہ راست اسرائیل سے عسکری تصادم میں داخل ہو چکا ہے، مغربی دنیا، خصوصاً اسرائیل اور امریکہ، یہ بیانیہ زور و شور سے دہرا رہے ہیں…

پاکستان کی 44 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، معیشت کی بہتری کا دعویٰ غیرمناسب ہے: ڈاکٹر حفیظ پاشا
اسلام آباد: (اسپیشل رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے حکومت کے معاشی بہتری کے دعوؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایسے میں یہ کہنا کہ معیشت چل پڑی ہے، یہ انتہائی نامناسب بات ہے۔” انہوں نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے…