اسلام آباد (رپورٹ: محمد سلیم سے ) — وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں کرپشن، بے ضابطگیوں اور سیاسی اقربا پروری نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں اعلیٰ سطحی تبادلوں، برطرفیوں اور ممکنہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو ان اداروں میں جاری طویل بدعنوانی کے خلاف ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔اہم تبدیلیاں اور ممکنہ اقدامات۔خرم آغا کو بیک وقت سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔علی شیر محسود کو خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طور پر ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔متنازع شہریار سلطان کو این ایچ اے سے ہٹا کر پنجاب میں تعینات کرنے کی تیاری ہو چکی ہے۔مظہر حسین شاہ، منصور اعظم، سروت حبیب ملک، افتخار محبوب سمیت کئی افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی اور ڈیپوٹیشن پر پابندی کی سفارشات زیر غور ہیں۔عدالتی کارروائیاں اور سپریم کورٹ کا سخت ردعمل:اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیس راؤ وحید بمقابلہ چیئرمین این ایچ اے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے سی ای او شہریار سلطان کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے: "کیا آپ واقعی سول سرونٹ ہیں؟ پارلیمنٹ کی خودمختاری کے ساتھ یہ مذاق ہے؟”عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو ادارے کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔وزارتی من مانیاں اور مالی بے ضابطگیاں:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان پر 470 ملین روپے کی خطیر رقم سیاسی اور ذاتی مفادات پر خرچ کرنے کا الزام ہے، جن میں شامل ہیں:بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کو نوازنا پرتعیش دفتروں کی تعمیر (مبینہ طور پر ذاتی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے)غیر ضروری تزئین و آرائش اور خریداریذرائع ان اقدامات کو "Conflict of Interest” قرار دیتے ہیں جو براہ راست قومی مفادات سے ٹکراؤ رکھتے ہیں۔تحائف میں دی گئی گاڑیاں اور مانیٹائزیشن پالیسی کی خلاف ورزیاں:متعدد افسران نے سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں لے رکھی ہیں جبکہ آڈٹ افسران کو خاموشی کے عوض مبینہ طور پر گاڑیاں بطور تحفہ دی گئیں۔اصلاحاتی پیش رفت کا آغاز:شکیل انور، میاں طارق لطیف، ڈاکٹر مریم خان کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔مزید انکوائریاں، نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات، اور ممکنہ گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔

متعلقہ

بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹر بیونل نے شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
بنگلادیشی اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنماکوکہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کے اس بیان کو عدالتی…
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36 افسران گریڈ 20 میں ترقی پا گئے.
لاہور(فرزانہ چوہدری)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی سیکرٹری قانون پنجاب محمد آصف بلال لودھی گریڈ 20 میں ترقی پا گئے عامر خٹک کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی سمیرا ناز ملک گریڈ 20 میں ترقی پانے والی خواتین افسران میں شامل…

جھنگ میں وائلڈلائف پارک سے تین قیمتی مادہ ہرن چوری ، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل، ہرنوں کی چوری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا
وائلڈلائف پارک سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کالے ہرن چوری ہوئے جس کا علم اگلے روز اس وقت ہوا جبکہ ہرنوں کو خوراک ڈالنے والے ملازمین نے انکلوژر میں گئے۔ قیمتی ہرنوں کی چوری کی تحقیقات کے لیے محکمے کی ایک خاتون افسر ڈاکٹر مصباح سرور…
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا سوڈان تشدد پر تشویش کا اظہار
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے جمعہ کے روز سوڈان میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا، جہاں اپریل۲۰۲۳ء سے خانہ جنگی جاری ہے۔ مزید محکمہ موسمیات نےویک اینڈ سے مون سون بارشوں کی شدت…
🚨 سائبر محاذ پر ایران کا بڑا وار!
ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر کیا پیغامات موصول ہوئے؟ ایران کی جانب سے اب اسرائیل پر سا_ئبر حملہ کیا گیا جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا ہے، جس میں اسرا_ئیلی…

اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 25 من گوشت برآمد
اسلام آباد: فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی گدھے کے گوشت کی غیر قانونی فراہمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ڈائریکٹر…