نوجوان مصنف حذیفہ اشرف عاصمی کو بھرپور خراج تحسین
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ ڈاکٹر انسب علی) – پاکستان اور بھارت کی مئی 2025 کی جنگ کے تناظر میں لکھی گئی کتاب "15 آرز ڈیٹ شوک ساؤتھ ایشیا” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز دانشوروں، وکلاء، صحافیوں، شعرا، اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔کتاب کے مصنف حذیفہ اشرف عاصمی کو امن، شعور، اور فکری بیداری کو بین الاقوامی زبان میں اجاگر کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ کتاب نہ صرف جنگ اور خطے کے مسائل پر بصیرت افروز تجزیہ ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے امید، تحقیق اور فکری رہنمائی کا منبع ہے۔معروف قانون دان صاحبزادہ اشرف عاصمی، قومی دانشور قیوم نظامی، گلوکار عدیل برکی، ماہر اقبالیات ڈاکٹر ہارون تبسم، میڈیا ہیڈ شاہد نذیر چودھری، بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان تارڑ، اور درجنوں اہم شخصیات نے کتاب کو "علم، تحقیق اور امن کا سنگم” قرار دیا۔مصنف نے اختتامی خطاب میں کہا:”یہ میرا ذاتی احساس نہیں بلکہ اجتماعی شعور کی آواز ہے۔ میں امن کا سفیر بننا چاہتا ہوں — قلم کے ساتھ۔”تقریب کو حاضرین نے "ایک فکری جشن، امن کی علامت اور نسلِ نو کی بصیرت کا اظہار” قرار دیا۔