لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب، فرزانہ چوہدری):
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت روزگار کی فراہمی کے لیے ملک بھر کے بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور الیکٹرک لوڈر گاڑیاں فراہم کرے گی، تاکہ نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں بلکہ ملک کو درپیش ایندھن کی درآمدات کا بوجھ بھی کم کیا جا سکے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری، تقسیم اور معاونت سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نہ صرف بیروزگار افراد کو یہ گاڑیاں فراہم کرے گی بلکہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔