احمد آباد:
امریکہ کے قومی ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (NTSB) نے ایئر انڈیا کی پرواز 171 کے حادثے پر بھارتی و مغربی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کو "قبل از وقت” اور "قیاس آرائی پر مبنی” قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو (AAIB) نے احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والی ایئر انڈیا کی بوئنگ ڈریم لائنر پرواز 171 کی ابتدائی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں "انجن فیول کٹ آف سوئچز” سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے۔ حادثے میں 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔رپورٹ جاری ہونے کے بعد مختلف میڈیا اداروں نے حادثے کی ممکنہ وجہ کو "پائلٹ کی غلطی” سے جوڑنا شروع کر دیا، تاہم NTSB نے اس پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی رپورٹس تحقیقاتی عمل کو متاثر کر سکتی ہیں۔NTSB کی چیئر جینیفر ہومینڈی کا بیان
"ایئر انڈیا 171 حادثے سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹس قبل از وقت اور قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ بھارت کا AAIB ابھی صرف ابتدائی رپورٹ جاری کر پایا ہے۔ اس نوعیت کی تحقیقات وقت لیتی ہیں۔”
