پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان ثناء میر کے خواتین کرکٹ شیڈول سے متعلق حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے "حقائق کے منافی اور گمراہ کن” قرار دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کرکٹ کیلنڈر کی منصوبہ بندی شفاف انداز میں کی گئی ہے اور اس میں تمام متعلقہ فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ کسی بھی عوامی بیان سے قبل حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ثناء میر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے خواتین ٹیم کے آئندہ بین الاقوامی شیڈول اور تیاریوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا، جس پر کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی تھی۔پی سی بی کے مطابق خواتین ٹیم کے ٹریننگ کیمپ اور بین الاقوامی دوروں سمیت مکمل شیڈول تیار کر لیا گیا ہے اور جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
