جرمنی (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ چار روزہ کشیدگی کے دوران "چار یا پانچ نہیں بلکہ پانچ طیارے فضا سے مار گرائے گئے۔”
ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بیان دیا کہ "طیارے مارے جا رہے تھے، پانچ، پانچ، چار یا پانچ… لیکن میرے خیال میں درحقیقت پانچ طیارے گرائے گئے۔” تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ طیارے کس ملک کے تھے۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر غیر معمولی کشیدگی دیکھنے میں آئی، جس کے دوران دونوں ممالک کی فضائیہ آمنے سامنے آئیں۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ایک جے ایف-17 طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کی طرف سے اس کشیدگی پر متضاد دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم ٹرمپ کا بیان بظاہر پاکستان کے موقف کی تائید کرتا نظر آتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی ثالثی کی کوششوں کے بعد مئی 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہو سکی۔
پاکستانی عوام اور میڈیا نے ٹرمپ کے اس بیان کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے، جبکہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ قومی وقار کو کیوں خاموشی سے نظر انداز کیا گیا۔
یہ کشیدگی اُس وقت شروع ہوئی جب اپریل میں بھارتی کشمیر میں ایک بم دھماکے میں درجنوں فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور فضائی کارروائیاں شروع کر دیں۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق، آزاد ذرائع سے بھی 3 سے 5 بھارتی طیاروں کے گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔