کابل / پکتیکا (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) — افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع جانی خیل میں ایک طالبان عدالت نے عبدالعلیم خاموش نامی اسکول ٹیچر کو سزائے موت سنائی ہے۔ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم نے “اسلامی شعائر اور بالخصوص پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی” کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس پر اس کو گرفتار کیا گیا تھا عبدالعلیم کو سزائے موت کی سزا قریب ۲۰ دن قبل ہونے والی گرفتاری کے بعد سنائی گئی، جس کے اسباب شوریٰ سے واضح نہیں کیے گئے ۔مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایک اسکول ٹیچر تھے اور انہیں "دینی تعلیم اہم، مگر جدید تعلیم زیادہ ضروری” کہنے پر پابندِ سزائی کے طور پر ہٹایا گیا ۔بعض رپورٹس میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر انہیں حکومت مخالفت کے الزام میں دو سال قید کی سزا دی گئی، تاہم بعد ازاں الزامات کو توہینِ رسالت میں بدل کر سزائے موت دی گئی ۔اس واقعے کو طالبان کے چار سالہ اقتدار میں توہینِ مذہب کے خلاف پہلی بار موت کی سزا کے طور پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی عمل میں شفافیت نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے اور عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

متعلقہ

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے رہنما اصول جاری کر دیے
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) –سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے رہنما اصول جاری کر دیے ہیں تاکہ مسجد الحرام میں عبادت کے دوران زائرین کو کسی قسم کی مشقت یا پریشانی کا سامنا نہ ہو اور وہ یکسوئی سے عبادت انجام دے…
گوگل کا اعتراف: ترکی زلزلے کے دوران وارننگ سسٹم ناکام رہا
کیلیفورنیا / انقرہ گوگل نے تسلیم کیا ہے کہ فروری 2023 میں ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے دوران اس کا اینڈرائیڈ پر مبنی زلزلہ وارننگ سسٹم مؤثر طریقے سے کام نہ کر سکا، جس کے نتیجے میں ایک کروڑ سے زائد افراد بروقت خبردار نہیں…

روسی فضائی حدود میں یوکرینی حملہ پسپا، 55 ڈرون مار گرائے
ماسکو/کیف روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی افواج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب یوکرین کے 55 ڈرون طیاروں کو روس کے مختلف علاقوں اور بحیرہ اسود کے اوپر کامیابی سے تباہ کر دیا۔ یہ کاروائی روسی فضائی حدود میں اب…

شام میں کشیدگی پر جرمنی کا ردعمل: "شام کو علاقائی کشیدگی کا میدان نہ بنایا جائے”
برلن/دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) — جرمنی نے اسرائیل کی جانب سے شام میں حالیہ فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو کسی صورت خطے کی کشیدگی کا میدان جنگ نہیں بننے دینا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے جمعرات کو جاری…

تحفظ کی ذمہ داری کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی میں سیکرٹری جنرل کے ریمارکس۔
بیس سال پہلے، رہنما 2005 کے عالمی سربراہی اجلاس میں جمع ہوئے اور نسل کشی، جنگی جرائم، نسلی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم سے آبادی کو بچانے کا عہد کیا۔ایسا کرتے ہوئے، انہوں نے تسلیم کیا کہ خودمختاری نہ صرف حقوق بلکہ ذمہ داریاں بھی رکھتی ہے…

برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے، سر کیئراسٹارمر
برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو 9 بڑے سیکیورٹی…