پیرس/ڈاکار/پریٹوریا:
فرانس نے مغربی افریقہ میں اپنی فوجی حکمت عملی پر نظر ثانی کرتے ہوئے سینیگال سے اپنے آخری فوجی دستوں کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ میں بھی فرانسیسی فوجی مشن ختم کیا جا رہا ہے، جسے ماہرین فرانس کی نوآبادیاتی پس منظر سے دوری کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
فرانسیسی وزارتِ دفاع کے مطابق، سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں موجود فرانسیسی فوجی اڈہ اگلے چند ہفتوں میں مکمل طور پر خالی کر دیا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت تقریباً 350 فرانسیسی فوجی سینیگال سے واپس فرانس چلے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری و سفارتی تعلقات بدستور قائم رہیں گے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ میں فرانسیسی فوجی تربیتی مشن کو بھی باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ مشن کئی برسوں سے مقامی فورسز کو انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی امور میں تربیت فراہم کر رہا تھا۔