اسلام آباد
وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو مزید قیام کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔وزیر داخلہ کے مطابق، وہ افغان شہری جو غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ جن افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، انہیں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ دوبارہ پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں۔ مرحلہ وار واپسی کا عمل تیز.وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ حکومت نے پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کا عمل ختم کر دیا ہے اور اب ان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ایران نے صرف 10 دن میں 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا، پاکستان بھی اب اسی طرز پر مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔”
欄 افغانستان سے تعلقات، مگر قانون مقدم
وفاقی وزیر نے اس بات کی وضاحت کی کہ "افغانستان ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر بات چیت جاری ہے، تاہم پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”