جرمنی کے شہر ڈیوسلڈورف میں جاری سالانہ رائن کرمیز (Rheinkirmes) میلہ ایک افسوسناک واقعے کی نذر ہو گیا جب آتش بازی کے راکٹ تماشائیوں کے قریب آ گرے۔ اس حادثے میں 19 افراد زخمی ہو گئے جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ آتش بازی غیرمعمولی طور پر نچلی سطح پر پھٹتی رہی۔ امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس واقعے کے بعد آتش بازی کا شو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔